پی ٹی آئی کے ورکروں نے جو ریلی نکالی اس میں تقریباً 60 کے قریب ورکروں نے شرکت کی

0
230

کرک() جے یو آئی کے صوبائی رہنما جاوید اقبال خٹک نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے غبارے سے ہوا نکل گئی ہے، گزشتہ روز پی ٹی آئی کے ورکروں نے جو ریلی نکالی اس میں تقریباً 60 کے قریب ورکروں نے شرکت کی، جو اس بات کی گواہی دیتاہے، کہ پی ٹی آئی صوبہ خبیر پختونخواہ میں فلاپ ہو چکی ہے، آنیوالا دور جے یو آئی ہے اور بھاری اکثریت کے ساتھ بر سراقتدار آئیں گے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک خصوصی گفتگو کے دوران کیا، اس موقع پر ظفر اقبال ان کے ہمراہ موجود تھے۔ انہوں نے کہاکہ سب سے ذیادہ کرپشن ضلع کرک میں ہو رہی ہے، جبکہ صوبائی وزیر اعلی خود بھی کرپشن کی ذدمیں آ چکے ہیں، اسی وجہ سے انہوں نے احتساب کمیشن میں ترمیم کرکے آپنے آپ کو بچانے کیلئے یہ کھیل رچایا ہے، جبکہ ضلع کرک میں جاری کرپشن پر صوبے ذمہ داروں نے چھپ کا روزہ رکھا ہوا ہے، جے یو آئی برسر اقتدار آکر کرپشن کے سر خیلوں کو قرار واقعی سزا دینگے۔ انہوں نے کہاکہ گیس رائلٹی کے فنڈز کو اپنے ذاتی مفادات اور شا خرچیوں پر اُڑیا گیاہے، خٹک قوم پائی پائی کا حساب نمائندوں سے لینگے۔ پوری قوم کی نظریں قائد جے یو آئی مولانا فضل الرحمن پر لگی ہوئی ہے، مخالفین کو آئندہ انتخابات میں بُری شکست سے دوچار کرنے کیلئے خٹک قوم بے تاب ہے ، اس لیے کہ قوم کے حقوق کو موجودہ نمائندوں نے جس بے دری کے ساتھ لوٹا ہے، اسکی مثال ماضی میں نہیں ملتی

LEAVE A REPLY