کرک پولیس کی کاروائی تین خواتین سمگلر گرفتار

0
298

پولیس کا جرائم پیشہ افرادکے خلاف اپریشن ،بھاری مقدار میں منشیات برآمد،3 خواتین گرفتار۔عوام کی جان ومال کی حفاظت اولین فرائض منصبی ہے۔ میاں نصیب جان۔ تفصیلات کے مطابق کرک پولیس نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر میاں نصیب جان کے خصوصی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ کرک شاہ دوران خان نے ہائی وے پر ناکہ بندی کے دوران خصوصی انفارمیشن پر کاروائی کرتے ہوئے موٹر کار کو رک کر اس کی تلاشی لینے پر 6 کلو گرام چرس برآمد کرکے منشیات کے تین خواتین سمگلرمسماۃ گل بی بی،صائمہ ساکنان بنوں اور نجمہ سکنہ ڈیرہ اسماعیل خان کو گرفتار کرکے ان کے خلاف تھانہ کرک میں مقدمہ درج کرایا جبکہ دیگر کاروایؤں میں 7 مجرمان اشتہاری گرفتار کر لئے ۔اس سلسلے میں گفتگو کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر میاں نصیب جان نے کہا کہ منشیات کے گھناؤنے کاروبار میں ملوث افراد کسی رعایت کے مستحق نہیں ہے کیونکہ یہ لوگ نہ صرف معاشرے کے لئے ناسور ہے بلکہ ترقی کی راہ میں سب سے بڑی رکاؤٹ ہے

LEAVE A REPLY