اسلام آباد:آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے پاک فضایہ اوربحریہ کے ہیڈ کوارٹرزکے الوداعی دورے کئے ۔

آرمی چیف جنرل راحیل شریف اپنے الوداعی دورے میں پہلے پاک فضائیہ کے ہیڈ کوارٹرکا دورہ کیا ،پاک فضائیہ کے ہیڈ کوارٹرپہنچنے پر ایئرچیف مارشل سہیل امان نے استقبال کیا  اور چاق وچوبند دستے نے سلامی پیش کی۔

ایئرچیف نے جنرل راحیل شریف کی ملکی وفوجی خدمات کوزبردست خراج تحسین پیش کیا  اورکہا کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے اورآپریشن ضرب عضب میں پاک آرمی اورفضائیہ نے یک جان دوقالب کا کردارادا کیا ۔

آرمی چیف نے پاک فضائیہ کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ تینوں مسلح افواج کے مابین بہترین تعاون کومزید مستحکم بنانا ہوگا۔

آرمی چیف نے نیول ہیڈ کوارٹرکا دورہ بھی کیا جہاں نیول چیف ایڈمرل محمد ذکاء اللہ نے ان کا استقبال کیا ،چاق وچوبند دستے نے سلامی دی۔

نیول چیف نے کہاکہ کامیاب آپریشن ضرب عضب جنرل راحیل شریف کی پرخلوص اوربے باک قیادت کی مرہون منت ہے۔

آرمی چیف نے کہاکہ بحری دفاع پاک، چین اقتصادی راہداری کی کامیابی کیلئے ناگزیرہے ، پاکستان کے سمندری رقبے میں اضافہ سے معاشی ترقی کی نئی راہیں کھلی ہیں

LEAVE A REPLY