کوہاٹ:مول کمپنی کرک کےCROشاہد راؤف کی قبل از گرفتاری ضمانت درخواست خاری

0
112

کوہاٹ(لواغر کوہاٹ)انسداد دہشت گردی کوہاٹ کی خصوصی عدالت نے اشتہاری کو پناہ دینے کے الزام میں مول کمپنی کرک کے گیس انچارج کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست خارج کرکے اسے پولیس کے حوالے کر دیا ایک ماہ قبل پولیس تھانہ ٹیری کو قتل و اقدام قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری زرنرید ولد انری گل سکنہ شکر خیل کرک جو کہ مول کمپنی کے گیس پائپ لائن انچارج شاہد روف ولد عبدالروف سکنہ تختی نصرتی کے پاس تھا اس دوران پولیس نے اشتہاری زرمرید کو اس کے ساتھ دیکھا اور گرفتاری کیلئے پولیس نے اس کو للکارا لیکن اس دوران انچارج شاید روف نے اشتہاری کو اپنی گاڑی میں بیٹھا کر بھاگا دیا جس پر پولیس تھانہ ٹیری نے حوالدار عادل بادشاہ کی مدعیت میں شاہد روف کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا اس دوران شاید روف نے عدالت دہشت گردی سے ضمانت قبل از گرفتاری کرائی تھی جو عدالت کے جج گوہر رحمن نے گزشتہ روز شاہد روف کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست خارج کر دی جس پر پولیس نے اس کو احاطہ عدالت سے گرفتار کر لیا

LEAVE A REPLY