افراد کو ادارے پر ترجیح نہیں دینی چاہیئے:خواجہ آصف

0
127

اسلام آباد:وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے افراد کو ادارے پر ترجیح نہیں دینی چاہیئے۔

آج نیوز کے پروگرام اسلام آباد ٹو نائٹ میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خوجہ آصف کا کہنا تھا کہ حکومت اور راحیل شریف نے پیغام دیا ہے جو کتاب میں لکھا ہے اس پرعمل کریں، راحیل شریف ایک مضبوط ادارہ چھوڑ کر جارہے ہیں ادارے مضبوط ہوں تو لوگوں کے  آنے جانے سے فرق نہیں پڑتا ۔

وزیراعظم کے ترجمان مصدق ملک کا کہنا تھا کہ نئے آرمی چیف کی تعیناتی مشکل فیصلہ تھا ۔تمام نامزد جنرل نہایت پروفیشنل تھے، جنرل باجوہ کے فیصلے میں  ٹین کور کی کمانڈ کو مدنظر رکھا گیا۔

مصدق ملک کا مزید کہنا تھا کہ جنرل باجوہ نئے آرمی چیف کیلئے وزیراعظم کی بہترین چوائس ہیں ۔نئے آرمی چیف کے اعلان میں کوئی تاخیر نہیں ہوئی اعلان آئین کے تحت کیا گیا

LEAVE A REPLY