لاہور ہائیکورٹ:14ایڈیشنل ججز نے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا

0
101

لاہور:لاہور ہائیکورٹ میں نئے تعینات ہونے والے 14ایڈیشنل ججز نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس سید منصور علی شاہ نے 14ایڈیشنل ججز سے حلف لے لیا جس کے بعد ہائیکورٹ کے ججز کی منظور شدہ تعداد پوری ہو گئی۔

تقریب میں لاہور ہائی کورٹ کے فاضل جج صاحبان، صوبائی و وفاقی لاءافسران، وکلاءاور عدالت عالیہ کے افسران سمیت حلف اٹھانے والے ججز کی فیملیز نے شرکت کی۔

حلف اٹھانے والوں میں سیشن ججز مجاہد مستقیم احمد، طارق افتخار احمد، عبدالستار، حبیب اللہ عامر، ایڈووکیٹ محمد بشیر پراچہ، ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل اسجد جاوید گورال، ایڈووکیٹ طارق سلیم شیخ، ایڈووکیٹ جواد حسن،ایڈیشنل پراسکیوٹر جنرل احمد رضا گیلانی،ڈپٹی اٹارنی جنرل لاہور مزمل اختر شبیر، اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل مدثر خالد عباسی ، عبدالرحمان اورنگزیب ایڈووکیٹ بہاولپور، محمد علی ایڈووکیٹ راولپنڈی اور چودھری عبدالعزیزایڈووکیٹ شامل ہیں

LEAVE A REPLY