اسلا م آباد:جنرل قمر جاوید باجوہ دنیا کی سب سے بہترین فوج کے سپہ سالار مقرر۔ جنرل زبیر حیات چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ کو نیا آرمی چیف جبکہ جنرل زبیر حیات کو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی مقرر کیا گیا ہے۔ لیفٹیننٹ جنرل قمر جاوید باجوہ اس وقت جی ایچ کیو میں انسپکٹر جنرل آف ٹریننگ اینڈ ایویلوئیشن ہیں۔ آرمی چیف بننے سے پہلے جنرل راحیل شریف اسی عہدے پر تعینات تھے۔

جنرل قمر باجوہ آرمی کی سب سے بڑی 10 ویں کور کمانڈ کر چکے ہیں جو کنٹرول لائن کی ذمہ داری سنبھالتی ہے۔ لیفٹیننٹ جنرل قمر جاوید باجوہ کشمیر اور شمالی علاقہ جات میں تعیناتی کا بھی وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ بطور میجر جنرل انہوں نے فورس کمانڈ ناردرن ایریاز کی سربراہی کی اور انفنٹری اسکول کوئٹہ کے کمانڈنٹ بھی رہے۔

لیفٹیننٹ جنرل زبیر حیات پاک فوج میں اس وقت سب سے سینئر جنرل اور چیف آف جنرل اسٹاف ہیں۔ تھری اسٹار جنرل کی حیثیت سے وہ اسٹریٹجک پلانز ڈویژن کے ڈائریکٹر جنرل اور کور کمانڈر بہاولپور بھی رہے۔

واضح رہے آرمی چیف کے عہدے کی دوڑ میں پانچ سینئر ترین جنرل شامل تھے

LEAVE A REPLY